ہزارہ

پاکستان بہت بڑی نعمت ہے پیارا وطن ہے تو ہم بھی ہیں جن کا کوئی وطن نہیں ہوتا وہ روز جیتے ہیں آصف محمود

اسلام آباد وفاقی ٹیکس محتسب حکومت پاکستان(ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز )آصف محمود جاہ نے کہا کہ پاکستان بہت بڑی نعمت ہے پیارا وطن ہے تو ہم بھی ہیں جن کا کوئی وطن نہیں ہوتا وہ روز جیتے ہیں روز مرتے ہیں اسی سے ہماری عزت ہے پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ ،سینکڑوں معصوم یتیم بچے بچیوں کے "پاپا جانی” زمرد خان جیسے لوگ اسکا سرمایہ ہیں پاکستان سویٹ ہوم میں آکر روحانیت اور سکینیت کا احساس ہوا انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے غزہ کے مسلمانوں، سیریا کے ریفیوجیز کی خدمت کا موقع دیا تھرپارکر میں دس سے پندرہ پانی کے کنووں کا پلان کیا اللہ کی مدد سے ڈھائی ہزار کنویں بنا دئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری، سئنیر صحافی، کالم نگار سردار مراد علی خان، پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن،تسنیم قریشی و دیگر موجود تھے۔ آصف علی جاہ نے کہا کہ زمرد خان بلاشبہ انسانیت کی خدمت کا مشن لے کر چل رہے ہیں جنہیں میں سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ص نے فرمایا کہ جو شخص پیار سے یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرتا ہے جتنے بال ہاتھ میں آئینگے اتنے ہی گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے کاموں میں ہمیشہ برکت ہوتی ہے سربراہ پاکستان سویٹ ہومز کا اس کارے خیر میں ہر ممکن ساتھ دونگا کیونکہ زمرد خان جیسے لوگوں کو آگے لے کر جانا ہے سرکاری ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈاکٹری کی بھی کرتا ہوں جگہ جگہ کیمپ لگا کر غریب مریضوں کا مفت علاج کرتا ہوں ادویات دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا یتیم کی کفالت کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button