لیاقت آباد بی ایریا میں بلڈر مافیا کا راج،ریائشی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں
ڈی جی ایس بی سی اے کی تبدیلی کے بعد بلڈر مافیا نے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کا کام تیز کردیا
کراچی(اظہر علی شاہ )ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد بی ایریا میں ڈی جی ایس بی سی اے کی تبدیلی کے بعد بلڈر مافیا نے غیر قانونی تعمیرات جلد مکمل کرنے کے دن رات کام شروع کردیا،کسی بھی وقٹ نئے ڈی جی شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو منہدم۔کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کےعلاقے بی ایریا میں گلی گلی بلڈر مافیا غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں۔پلاٹ نمبر 1/13 بی ایریا پر بلڈر شاپس پلس گرائونڈ پلس 3 ،پلاٹ نمبر 57/23 پی ایریا گرائونڈ پلس 4 جبکہ پلاٹ نمبر 54/23 بی ایریا گرائونڈ پلس 5 پر بغیر نقشہ اپروول کے غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے کی جارہی ہیں،نئے ڈی جی کی تعیناتی کے ساتھ ہی پٹہ سسٹم چلانے والوں۔نے تمام۔بلڈرز کو تعمیرات کا کام جلد از۔جلد۔مکمل۔کرنے کی تاکید کردی ہے کیونکہ نِئے ڈی جی کسی بھی وقت شہر۔میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف احکامات جاری کرسکتے ہیں۔

بلڈرز نے رہائشی علاقوں۔میں غیر قانونی پورشن۔اور دکانیں۔خریدنے والوں۔کو یقین۔دہانی۔کروائی ہے کہ بی ایریا میں مضبوط پٹہ سسٹم کے تحت کام کررہے ہیں اس لیے یہاں ڈی جی ایس بی سی اے کے احکامات پر کوئی عملد درآمد نہیں۔

ہوگا ادھر علاقہ مکینوں۔کا اس ضمن میں۔کہنا۔ہے کہ بی ایریا میں۔جاری غیر قانونی تعمیرات کے باعث پورا علاقہ مسائلستان۔بنتا جارہا ہے جگہ جگہ سیوریج کا۔پانی ،بجلی ،گیس،پانی اور پارکنگ کے مسائل سے علاقہ مکین ذہنی۔اذیت کا شکار ہیں۔ڈی جی ایس بی سی اے غیر قانونی تعمیرات کا جلد نوٹس لے کر بی ایریا کے رہائشی علاقوں۔میں۔کمرشل۔پورشن۔اور دکانیں۔منہدم۔کرنے کے فوری احکامات جاری کریں


