ہزارہ

ضلع کی سیاست میں نئی ہلچل ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سرفراز خان جدون آئندہ الیکشن میں پارٹی کے نامزد امیدوار ہوں گے

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ضلع کی سیاست میں نئی ہلچل ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سرفراز خان جدون آئندہ الیکشن میں پارٹی کے نامزد امیدوار ہوں گے۔پی کے 45میں پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے جیالوں نے اعلی قیادت سے امیدوار نامزد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔زرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سرفراز خان جدون کو آئندہ الیکشن میں پارٹی کی جانب سے کنفرم امیدوار کا سنگنل دینے کے لئے پارٹی ورکرز نے جدوجہد شروع کی ہے ۔ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کا مشکل حالات میں پرچم تھامنے والے متحرک ضلعی صدر کو قربانیوں کا صلہ دینے کے لیے پارٹی کے دیرینہ نظریاتی کارکنان نے آئندہ پارلیمانی سیاست کے لئے سامنے لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔سرفراز خان جدون نے ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی ،پارٹی کے نامزد امیدواروں کے لئے بڑے منظم انداز میں جدوجہد کی ہے۔ان کی مدبرانہ قیادت کی بدولت ضلع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات اور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔خیبر پختون خوا میں آئندہ صوبائی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ایبٹ آباد کی نشست پر سرفراز خان کو قسمت آزمائی کے لئے موقع فراہم کرتے ہوئے انتخابی مہم کے لئے تیاریوں کا ٹاسک دیا ہے۔زرائع کے مطابق سرفراز خان کو مضبوط برادری ،پارٹی کی وسیع تنظیم سازی کے باعث مدمقابل امیدواروں کے لئے ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت دیکھتے ہوئے پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر سرفراز خان کی کوششوں سے پارٹی میں مضبوط جنبہ کے نئے لوگوں کی شمولیت متوقع ہے۔جو ان کی کامیابی کے لئے پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button