امریکہ میں 12 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ہندوستانی کھلاڑی گرفتار
نیویارک (پاکستانی پوسٹ نیوز) بھارتی کھلاڑی کو امریکہ میں ایک 12 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق تنویر برف پر کھیلے جانے والے کھیل ”سنو شو“ چیمپئن شپ کیلئے نیویارک کے چھوٹے سے گاﺅں سا رانیک لیک گئے۔
تنویر حسین کو ایک 12 سالہ لڑکی کے بیان کے بعد گرفتار کر لیا گیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ کھلاڑی نے اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔تنویر حسین کے وکیل برائن بیریٹ کا کہنا ہے کہ ”اب تک کی معلومات کے مطابق میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میرے کلائنٹ بے قصور ہیں۔ میرا تنویر حسین کے ساتھ محدود رابطہ ہو سکا جس کے باعث میں صحیح طریقے سے کیس بھی تیار نہیں کر پا رہا، اور اپنے موکل کی طرف سے ملنے والی معلومات پر ہی فیصلہ کیا۔“ ذرائع کے مطابق مقدمے کی ابتدائی سماعت پیر کے روز ہو گی۔


