ہزارہ

“بدل دو نظام” — امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ہریپور جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم میٹنگ

ایبٹ آباد: امیر جماعت اسلامی ہزارہ عبدالرزاق عباسی کی زیرِ صدارت صوبائی نظم جماعت اسلامی ہزارہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 فروری کو ہریپور میں ہونے والے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے عظیم الشان جلسہ عام “بدل دو نظام” کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبہ ہزارہ کے تمام اضلاع کے امرا، نظم اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جلسہ عام کی انتظامی تیاریوں، تشہیری مہم، عوامی رابطہ، سیکیورٹی انتظامات، ٹرانسپورٹ، رضاکاروں کی ذمہ داریوں اور نظم و ضبط کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا اور اضلاع کو واضح اہداف سونپے گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق عباسی نے کہا:
“بدل دو نظام محض ایک نعرہ نہیں بلکہ پاکستان کے پسے ہوئے عوام کی آواز ہے۔ موجودہ استحصالی نظام نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور ناانصافی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ جماعت اسلامی اس فرسودہ نظام کو بدل کر قرآن و سنت پر مبنی عادلانہ فلاحی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا ہریپور میں ہونے والا یہ جلسہ عام عوامی شعور بیدار کرنے اور حکمران طبقے کو واضح پیغام دینے کا ذریعہ بنے گا کہ قوم اب مزید کرپشن، نااہلی اور ظلم برداشت نہیں کرے گی۔
عبدالرزاق عباسی نے مزید کہا کہ ہزارہ کے عوام نے ہمیشہ حق کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ان شاء اللہ 13 فروری کو ہریپور میں “بدل دو نظام” کے عنوان سے ہونے والا جلسہ عام ایک تاریخی اور فیصلہ کن اجتماع ثابت ہوگا۔
اجلاس کے اختتام پر صوبائی نظم اور کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھرپور محنت، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button