ہزارہ

شدید برف باری میں گلیات کا تفصیلی دورہ، اعلیٰ انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے شدید برف باری کے دوران نتھیاگلی اور گردونواحِ گلیات کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران دونوں افسران نے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود رہتے ہوئے امدادی کاموں میں عملی طور پر حصہ بھی لیا۔

ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پولیس اہلکاروں اور امدادی کارکنوں کو ضروری ہدایات دیں تاکہ عوام اور سیاحوں کی بروقت مدد، رہنمائی اور حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مختلف مقامات پر سیاحوں سے ملاقات کی، انہیں موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اعلیٰ افسران نے عوام الناس سے اپیل کی کہ غیر ضروری طور پر گلیات کا سفر کرنے سے گریز کریں، جبکہ انتہائی ضرورت کی صورت میں سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے مکمل آگاہی حاصل کریں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button