وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کی سرائیکی جرنلسٹس فورم کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
صحافت کو جمہوریت کا ستون قرار دیتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے نو منتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
وفاقی وزیر نے سینئر صحافی یاور عباس بخاری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل نیر سرہاڈی، فنانس سیکرٹری طارق نصیر راؤ، نائب صدور نوابزادہ خورشید، خالد شاہ صدیق، نیر عرفان الحق اور فرحت فاطمہ کو بھی مبارکباد دی۔
اورنگزیب خان کھچی نے جوائنٹ سیکرٹریز محمد ارشد، دلشاد احمد، مہور عباس ملک، اعجاز علی سگھر، امید ہجانہ، ناصر عباس اور ایشیا زمان ملک کے علاوہ انفارمیشن سیکرٹریز نوابزادہ شاہ علی اور محمد آصف آسی جبکہ سوشل میڈیا سیکرٹری ایم یعقوب علوی سمیت دیگر منتخب اراکین کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سرائیکی جرنلسٹس فورم جیسے پلیٹ فارمز علاقائی زبان، ثقافت اور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل، ذمہ دار صحافت کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافت جمہوریت کا مضبوط ستون ہے اور حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود، تحفظ اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔



