قومی

خاران میں مؤثر کارروائی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خاران میں مؤثر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 خوارج کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جرات، بہادری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جو قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری خوارج کے خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

محمد حنیف عباسی نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور غیر متزلزل عزم ہی پاکستان کے محفوظ، پرامن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہیں۔ پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button