عالمی

اسحاق ڈار اور چینی وزیر کی دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور مستقبل دوست سمت پر اطمینان

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے، سی پیک منصوبوں اور پارٹی ٹو پارٹی روابط کا جائزہ

بیجنگ، 04 جنوری (اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیو ہائیشنگ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور مستقبل دوست پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پارٹی ٹو پارٹی روابط، علاقائی صورتحال اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مختلف منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیر لیو کو مبارکباد بھی دی۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر اس تاریخی سالگرہ کو شایانِ شان اور بامقصد انداز میں منانے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ساتویں پاکستان چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔


متعلقہ آرٹیکل

Back to top button