جہلم پولیس کی سال 2025 کی شاندار کارکردگی، 138 گینگز گرفتار، 8 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد
ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی قیادت میں جہلم پولیس نے جرائم، منشیات اور اشتہاری مجرمان کے خلاف مؤثر کاررو

جہلم (مخدوم حسین چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس جہلم نے سال 2025 کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی قیادت میں قتل، چوری، ڈکیتی، راہزنی، منشیات اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔
سال 2025 میں قتل کے 41 مقدمات درج ہوئے جن میں 71 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ رہبری کے 127 مقدمات میں 182 ملزمان، ڈکیتی کے 2 مقدمات میں 8 ملزمان، جبکہ ڈکیتی معہ قتل کے 2 مقدمات میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے 28 مقدمات میں 32 ملزمان، کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 7 مقدمات میں 5 ملزمان، ریپ کے 36 مقدمات میں 43 ملزمان اور گینگ ریپ کے 24 مقدمات میں 48 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
جہلم پولیس نے سال 2025 میں مجموعی طور پر 957 اشتہاری و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جن میں کیٹگری اے کے 199، کیٹگری بی کے 509 جبکہ 239 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ جرائم برخلاف پراپرٹی میں 138 گینگز ٹریس کر کے 371 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے 8 کروڑ 89 لاکھ 82 ہزار 190 روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد ہوا۔
منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 549 مقدمات درج کر کے 566 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 210 کلو 685 گرام چرس، 81 کلو 749 گرام ہیروئن، 1 کلو 200 گرام افیون اور 10,118 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ غیر قانونی اسلحہ کے 373 مقدمات میں 383 ملزمان سے 329 پسٹل، 93 کلاشنکوف و گنز اور 2,863 گولیاں برآمد کی گئیں۔
پتنگ بازی کے خلاف 35 مقدمات درج کر کے 1,078 پتنگیں اور 52 ڈوریں قبضے میں لی گئیں۔ پولیس خدمت مراکز سے 32,689 شہریوں نے مختلف سہولیات حاصل کیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 83,567 چالان کر کے 7 کروڑ 83 لاکھ 46 ہزار 350 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 48,314 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ پولیس ٹریننگ اسکول میں 1,106 طلبہ کو تربیت دی گئی۔
ڈی پی او جہلم نے کمپلینٹ سیل کے ذریعے 2,711 شہریوں کی شکایات سن کر ان پر فوری احکامات بھی جاری کیے۔



