قومی

کراچی میں ہولناک ٹریفک حادثہ، ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق

لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 26 سالہ بشریٰ جان کی بازی ہار گئیں، ٹرالر ڈرائیور فرار

کراچی کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون خود موٹر سائیکل چلا رہی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جان بحق خاتون کی شناخت 26 سالہ بشریٰ کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔
حادثے کے بعد 10 وہیلر ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button