ہزارہ

چوکیدار کو چاقو مارنے والا بے نقاب

بوائز ڈگری کالج نمبر 1 ایبٹ آباد میں چوکیدار پر حملہ، ملزم کی شناخت اور پولیس کردار پر سنگین سوالات

بوائز ڈگری کالج نمبر 1 ایبٹ آباد میں چوکیدار پر چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت عامر پان والا کے طور پر ہوئی ہے جو کاغان کیفے چوک ایبٹ آباد کے ایک شخص کا بڑا بھائی بتایا جاتا ہے۔ ملزم کی عمر تقریباً پچاس سال کے قریب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات کے استعمال کا عادی ہے جس کے باعث اس کا ذہنی توازن بھی متاثر بتایا جا رہا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ تھانہ کینٹ پولیس نے مبینہ طور پر معمولی رشوت لے کر اس سنگین نوعیت کے قاتلانہ حملے کے معاملے کو رفع دفع کر دیا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار پر کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔

متاثرہ چوکیدار کا انٹرویو نہایت ضروری ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ حملہ آور کالج میں داخل کیوں ہونا چاہ رہا تھا اور اس نے خنجر زنی جیسا انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ قانونی ماہرین کے مطابق ایسے ذہنی مریض کو مینٹل ہسپتال ڈھوڈیال میں زیر حراست رکھنا قانوناً لازم ہے۔

  • شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت قانونی کارروائی نہ کی گئی تو کل یہی شخص کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے، جس کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button