ہزارہ

سرکل بکوٹ کے عوام نے اپنے حقوقِ کے لئے کوھالہ پل پر دوسرے روز بھی پرامن دھرنا دیا۔

ایس ایچ او تھانہ بکوٹ سردار نازک نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ امن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا

ایبٹ آباد سرکل بکوٹ کے عوام نے اپنے حقوقِ کے لئے کوھالہ پل پر دوسرے روز بھی پرامن دھرنا دیا۔ ایس ایچ او تھانہ بکوٹ سردار نازک نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ امن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تحریک حقوقِ سرکل بکوٹ کوھالہ پل پر رات گزارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے جائز حقوق کے لیے کوھالہ پل پر احتجاجی مظاہرین کا دھرنا جاری ھے۔ سرکل بکوٹ میں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ تباہ حال تعلیمی ادارے صحت کی سہولیات سے محروم علاقہ پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ سرکل بکوٹ کے عوام سالوں سے محرومیوں کا شکار ہیں جس پر آج تک کسی نے توجہ نہیں دی۔ جب تک ہمارے حقوق نہیں دیے جائیں گے تحریک اپنا احتجاج جاری رکھے گی

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button