ہزارہ
میری پہچان پاکستان کے مرکزی رہنماوں کا کراچی پریس کلب کا دورہ صحافیوں سے ملاقات کی

کراچی میری پہچان پاکستان کے انچارج مرکزی کمیٹی نہال صدیقی اور مرکزی میڈیا سیل کے نعیم اصطفی نمک والا نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق گورنر سندھ اور سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پیغام پہنچایا اور پارٹی کے لئے پریس میڈیا میں کوریج پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ساتھ پارٹی پالیسی اور آیندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں بی بی سی لندن کے سینئر صحافی، تجزیہ کار اور كمنٹریٹر قمر

احمد، سینئر صحافی اور اینکر مجاھد بریلوی، پی ایف یو جے کے انیس حیدر اور کے یو جے (دستور) کے نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری عبدلرحمن اور دیگر صحافی موجود تھے۔


