چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قیادت میں خوشاب کا محکمہ ء تعلیم ایک ایسی سنہری راہ پر گامزن ہو چکا ہے جو نہ صرف ضلع خوشاب بلکہ پورے صوبے کے تعلیمی معیار کو نئی بلندیوں تک پہنچا رہا ہے۔ ان کی شبانہ روز محنت، عزم ، ولولہ اور مخلصانہ کوششوں نے ضلع خوشاب کے تعلیمی اداروں میں ایک نئ روح پھونک دی ہے، جہاں نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئی ہے بلکہ اساتذہ و طلباء کے درمیان ایک نئی نوعیت کا جذبہ اور ہمت بیدار ہوئی ہے۔ جناب ڈاکٹر قیوم خان کی قیادت میں خوشاب کے تعلیمی اداروں میں کی جانے والی حالیہ اصلاحات ایک روشن مثال کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ان کی نظریں ہمیشہ تعلیمی معیار کی بلندی، اساتذہ کرام کے حقوق کے تحفظ اور طلباء کی کامیابی پر مرکوز رہی ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کی بلکہ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے ایک مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچہ تشکیل دیا جس نے تعلیمی فضاء کو انتہائی معاون اور متحرک بنا دیا ہے۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ایک مرتبہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی نشست میں بتایا کہ ان کی جدوجہد کا اہم حصہ کرپٹ مافیا اور مفاد پرست عناصر کے خلاف کی جانے والی انقلابی کارروائیاں ہیں، ڈاکٹر محمد قیوم خان کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ نہ صرف ضلع خوشاب کے اساتذہ کرام کی عزت و وقار کے محافظ ہیں بلکہ تعلیمی اداروں کی ساکھ کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی بھی مساعی جمیلہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ہر محاذ پر اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ مافیا گروپوں کو اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے تعلیمی اداروں کو بدنام کرنے کی اجازت نہ دی جائے، اور ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے۔
جناب ڈاکٹر قیوم خان کے مطابق ان کی قیادت میں ضلع خوشاب کے 30 فیصد سے زائد تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کی تنصیب کی گئی ہے اور یہ سلسلہ تواتر سے جاری وساری ہے، جس سے توانائی کے تحفظ اور ماحول دوست طریقوں کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا جارہاہے۔ اس کے علاوہ، اسکولوں کی تزئین و آرائش اور تدریسی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جارہاہے، جس کے نتیجے میں تعلیمی معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان اقدامات کی بدولت اساتذہ کرم کی حاضری میں اضافہ ہوا اور طلباء کا تعلیمی شوق بھی دوبارہ عروج پر پہنچا۔ سی ای او ایجوکیشن خوشاب کی یہ تمام اصلاحات ایک نئے تعلیمی دور کی بنیاد بن چکی ہیں جہاں خوشاب کے تعلیمی ادارے اپنی کامیابی کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قیادت میں کی جانے والی یہ تبدیلیاں نہ صرف تعلیمی اداروں کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوئی ہیں بلکہ یہ پورے ضلع میں ایک تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ چکی ہیں۔سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ، خالد نذیر وٹو نے ڈاکٹر محمد قیوم خان کو پنجاب کا بہترین چیف ایگزیکٹو آفیسر اور رہنما قرار دیا ہے، جو ان کی شفافیت، محنت اور تعلیمی اداروں میں کی جانے والی انقلابی تبدیلیوں کا اعتراف ہے۔ ان کی قیادت میں خوشاب کی تعلیمی فضاء میں ایک نیا جوش، جذبہ اور عزم پیدا ہوا ہے، اور ان کی کاوشوں کا اثر نہ صرف ضلع خوشاب بلکہ پورے صوبے میں محسوس کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قیادت میں پورے ضلع خوشاب میں اساتذہ کرام اور ہیڈ ماسٹرز کا تعلق نہ صرف ایک پیشہ ورانہ رشتہ ہے بلکہ یہ ایک محبت، احترام اور عقیدت کی بنیاد پر قائم ہے۔ سی ای او موصوف کے ساتھ کام کرنے والے ہر استاد اور ہیڈ ماسٹر انہیں ایک رہنما نہیں، بلکہ ایک والد کی طرح سمجھتے ہیں، جن کی رہنمائی میں انہیں نہ صرف پیشہ ورانہ ترقی کی منزلیں ملتی ہیں بلکہ ذاتی طور پر بھی ان کی زندگیوں میں سکون اور اطمینان آتا ہے۔
ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب قیادت میں محبت، خلوص، ایمانداری اور نیک نیتی شامل ہو تو نہ صرف اداروں کی ترقی ممکن ہوتی ہے بلکہ پورے ضلع کی تعلیمی فضاء میں ایک نئی روشنی پیدا کی جا سکتی ہے۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں نے نہ صرف ضلع خوشاب بلکہ پورے صوبے میں تعلیمی معیار میں انقلاب لایا ہے، جو مستقبل میں پورے معاشرے کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہوگا۔
ان کی محنت، قربانی اور عزم نے خوشاب کو ایک تعلیمی ماڈل کی حیثیت عطا کی ہے، جو ہر استاد، ہر طالب علم اور ہر تعلیمی ادارے کے لیے ایک مشعل راہ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قیادت میں، خوشاب کا محکمہ تعلیم ایک ایسی کامیاب اور روشن راہ پر گامزن ہے، جس پر پورا ضلع فخر محسوس کرتا ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے یہ ایک ناقابل فراموش ورثہ بن جائے گا۔



