ہزارہ

اسلام اباد کے پوش سیکٹر ایف الیون مرکز میں چائنیز کال سینٹر پر پولیس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ، مبینہ طور پر فراڈ کمپنی کا چائنیز مالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

اسلام اباد کے پوش سیکٹر ایف الیون مرکز میں چائنیز کال سینٹر پر پولیس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ، مبینہ طور پر فراڈ کمپنی کا چائنیز مالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ کمپنی میں چند ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کرنے والے لڑکے اور لڑکیاں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد کے مختلف پوش سیکٹرز میں چائنیز باشندے کال سنٹر کی آڑ میں فراڈ کمپنی چلا رہے ہیں۔ جہاں پاکستانی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ملازمت پر رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد کمپنیوں پر ایف آئی اے چھاپے بھی مار چکی ہے۔ تاہم مبینہ ملی بھگت سے یہ دھندہ رک نہ سکا۔ مختلف گیمز میں بھاری رقم جیتنے کا لالچ دے کر اور سرمایہ کاری کی آڑ میں یہ دو نمبر چائنیز کمپنیاں پاکستان میں بیٹھ کر وسیع پیمانے پر فراڈ میں ملوث ہیں۔ جنہیں پولیس اور ایف آئی اے کے کرپٹ عملے کی مکمل پشت پناہی بھی حاصل ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button