قومی

تھر کول اینڈ انرجی بورڈ میں سی او ڈی اسٹیج ٹیرف پر عوامی سماعت مکمل

یہ منصوبہ سندھ کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے اور اس میں2x660 میگاواٹ کے سپر کریٹیکل کول فائرڈ پاور جنریشن یونٹس شامل ہیں

کراچی(نمائندہ نوائے ہزارہ ) تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (TCEB) نے کامیابی کے ساتھ عوامی سماعت کا انعقاد کیا جس میں سِنو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (SSRL) کی جانب سے کمرشل آپریشنز ڈیٹ (COD) اسٹیج ٹیرف کے تعین کے لیے دائر کردہ درخواست پر غور کیا گیا۔ یہ سماعت کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز، ماہرین اور عوام نے شرکت کی۔ سماعت کی صدارت ٹی سی ای بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق علی شاہ نے کی، جبکہ ممبر فنانس/پاور عمار حبیب خان اور ممبر مائننگ ڈاکٹر فہد عرفان صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔SSRL کے سی ای او مسٹر لی جیگن نے منصوبے کی تفصیلات پیش کیں اپنی پریزنٹیشن میں مسٹر لی جیگن نے منصوبے کی خصوصیات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ سندھ کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے اور اس میں2×660 میگاواٹ کے سپر کریٹیکل کول فائرڈ پاور جنریشن یونٹس شامل ہیں، جو سالانہ 7.8 ملین ٹن لگنائٹ اوپن پٹ کول مائن پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے تحت تھر بلاک-1 میں 150 مربع کلومیٹر پر محیط کوئلے کی کان سے 2.6 بلین ٹن کے ذخائر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔مزید برآں منصوبے کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) کے نظام سے منسلک ہونے کا فائدہ حاصل ہے جو اسے لاگت کے لحاظ سے دیگر توانائی کے ذرائع کے مقابلے میں زیادہ مثر بناتا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار پر فی یونٹ لاگت 5.52 روپے (0.02 امریکی ڈالر) فی کلوواٹ آور ہو گی جو ہائیڈرو سورسز کے مقابلے میں بھی کم ہے۔یہ منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا حصہ ہے جو شنگھائی الیکٹرک کے ذریعے بلڈ اون آپریٹ (BOO) ماڈل پر کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے میں تقریبا 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو کسی بھی ملک میں چین کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔اہم نکات:SSRL نے تجویز دی ہے کہ COD اسٹیج کول ٹیرف 48.71 امریکی ڈالر فی ٹن رکھا جائے، جو منصوبے کی لاگت کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کے بعد طے کیا گیا ہے۔منصوبے کی کل لاگت 949.54 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے، جس میں 737.23 ملین امریکی ڈالر EPC لاگت اور 134.35 ملین امریکی ڈالر نان-EPC لاگت شامل ہے۔آپریشنل اخراجات میں متغیر اور مستقل آپریٹنگ اخراجات شامل ہیں، جس کے مطابق متغیر O&M اخراجات 13.72 امریکی ڈالر فی ٹن اور مستقل O&M اخراجات 12.74 امریکی ڈالر فی ٹن متوقع ہیں۔TCEB نے عوامی سماعت میں اسٹیک ہولڈرز اور شرکا کی شرکت کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ موصول ہونے والے فیڈ بیک کو ٹیرف کے حتمی فیصلے میں شامل کیا جائے گا۔ بورڈ نے شفافیت اور مشاورت پر مبنی فیصلہ سازی کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہینڈآٹ 317۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button