ہزارہ

محترمہ مریم نواز شریف چیف منسٹر پنجاب کا معذور افراد کیلئے بحالی اور فلاح و بہبود کیلئے منصوبہ۔

خوشاب محترمہ مریم نواز شریف چیف منسٹر پنجاب کا معذور افراد کیلئے بحالی اور فلاح و بہبود کیلئے منصوبہ۔ چیف منسٹر پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و چئیرمن کمیٹی کی زیر نگرانی معذور افراد ایسسمنٹ کی گئی۔میٹنگ میں گورنمنٹ کی طرف سے منظور شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ معذور افراد کو واہیل چیئرز ، بچوں کی واہیل چیئرز ، ٹرائی سائیکل ، وائٹ کین وغیرہ دی جائیں۔میٹنگ میں سیکرٹری کمیٹی شبانہ اجمل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سیدہ صائمہ سیلم اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل، اظہر عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور ڈاکٹر ربنواز راجہ ، ڈاکٹر راشد بلال اعوان، ڈاکٹر عمران عزیز ، ڈاکٹر خداداد ملک ، اور نوید اقبال سائیکالوجسٹ نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button