ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی زیر صدارت آن لائن ڈی پی اوز میٹنگ کا انعقاد

آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق جلد از جلد پولیس سہولت مرکز کے آغاز کو یقینی بنائیں، ناصر محمود ستی

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی نے ہزارہ ریجن کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران کیساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ رمضان المبارک کی سیکیورٹی، پولیس تھانہ جات، دفاتر، چوکیا ت اور چیک پوسٹوں کی سیکیورٹی،ضلعی سطح پر پولیس سہولت مراکز کی باقاعدہ آغاز اور دیگر اہم امور کے حوالے پیش رفت اور ڈی آئی جی ہزارہ کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے زیر صدارت آن لائن ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ کے تمام ضلعی پولیس افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے ضلع میں آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق جلد از جلد پولیس سہولت مرکز کے زریعے سہولیات کا آغاز کریں تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔ پولیس تھانہ جات، دفاتر، چوکیات، چیک پوسٹوں اور دیگر پولیس عمارات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے جتنی بھی ضروری اقدامات ہیں ان کو پوراکرتے ہوئے پولیس عمارات کو ہر ممکن طور پر محفوظ بنایا جائے اور مناسب سیکیورٹی اہلکار کی تعیناتی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگور واقع بچا جا سکے۔ انہوں نے رمضان اور عید سیکیورٹی کے حوالے سے ضلعی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع خصوصاً بڑے اضلع ہریپور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بازاروں میں لوگوں کے ہجوم کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب نفری کی تعیناتی، لیڈیز پولیس کی بازاروں میں گشت اور سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کریں جو کہ مشکوک افراد، جیب کتروں، چور وں و دیگر شر پسند عناصر وغیر ہ پرکڑی نگرانی رکھیں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی رمضان المبارک اور عید کے موقع پر خصوصی اوقات کار میں گشت کوخود ممکن بنائیں۔شہر کی بڑی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے۔گاڑیوں کی پارکنگ اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے بھی ٹریفک پلان مرتب کیا جائے۔عیدکے موقع پر دنیا بھر سے سیاح سیر و تفریح کیلئے ہزارہ کا رخ کرتے ہے سیاحوں کو ہر ممکنہ جانی ومالی تحفظ اور ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں۔ عید خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور وون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button