ہزارہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا ہزارہ پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے قرشی انڈسٹریزکے تعاون سے رمضان راشن پیکج کی فراہمی

ایبٹ آبادڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے قرشی انڈسٹریزکے تعاون سے رمضان راشن پیکج ی فراہمی۔ اس سلسلہ میں قرشی انڈسٹریز کے محمد حفیظ جی ایم ایڈمن اینڈ سروسز، وقاص خان ایڈووکیٹ لیگل اسسٹنٹ اور عباس علی خان مینیجر لائزان نے وفد کی شکل میں ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی سے ملاقات کی اور شہداء کیلئے خصوصی رمضان راشن پیکج فراہم کیا، ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس کی ملک میں قیام امن کی خاطر لازوال قربانیاں ہیں جن کو سراہتے ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں۔قرشی انڈسٹریز کی جانب سے شہداء کی فیملیز کیلئے رمضان پیکج کی فراہمی ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر

 

محمود ستی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان آئے روز ملک میں امن و امان کی خاطر ہمت سے لڑتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں، محکمہ پولیس ان کی فیملیز کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور انکی ویلفیئر کیلئے بھرپور طور پر کام کیا جار ہا ہے، اس میں پرائیوٹ اداروں کا اس کار خیر میں حصہ لینا خوش آئند ہے اور آپ کی اس کاوش کا سراہتے ہیں کہ آپ نے ہمیشہ کی طرح شہداء پولیس کو یاد رکھا اور انکے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے جی ایم ایڈمن محمد حفیظ کو ہزارہ پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ و تعریفی سند بھی دی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button