ہیپی ہوم سکول ۔۔۔۔سائنسی نمائش
دسترس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہیپی ہوم سکول میںشاندار سائنسی نمائش کا انعقاد
لاہور-
دسترس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہیپی ہوم سکول میں شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ نمائش میں طلبہ نے دلچسپ سائنس کے فن پاروں کی نمائش کی۔ ووکیشنل ٹریننگ منڈیاں والا گائوںاس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر عارفہ اقبال، شائزہ شاہد، فائزہ حیدر،ایم ایس بابر، بریگیڈیئر ہمایوں، جنرل ریٹائرڈ شہزاد سکندر ،شہبانہ ناصر جنجوعہ سمیت طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔واضح رہے کہ یہ نمائش طلبا کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے، جس میں انہوں نے اپنی سائنسی تحقیق اور تخلیقات کو پیش کیا۔ اس کا مقصد طلبا میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کے سائنسی رجحان کو پروان چڑھانا تھا۔نمائش کا آغاز صبح10 بجے سکول کے پرنسپل کی افتتاحی تقریر سے ہوا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سائنسی تحقیق اور جدت کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ طلبا کو اس پلیٹ فارم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے۔ انہوں نے طلبا کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش ان کی تخلیقی سوچ اور سائنسی صلاحیتوں کا بہترین عکاس ہے۔ نمائش میں طلبہ اور ووکیشنل ٹریننگ منڈیاں والا گائوں میں زیر تعلیم خواتین نے بھی اپنے ہنر سے تیار کردہ اشیا کی نمائش کی اور مختلف فن پارے پیش کیے۔مہمانوں اور پرنسپل نے نمائش میں پیش کیے گئے تمام فن پاروں کا تفصیلی جائزہ لیا اور طلبا کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور سائنسی سوچ کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔اختتام پر طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے کام کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ پرنسپل نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ یہ نمائش نہ صرف طلبا کی سائنسی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی بلکہ ان کے تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیپی ہوم سکول، دسترس فاونڈیشن کے اشتراک سے پسماندہ خواتین اور بچوں کومعیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔یہ پاکستان ہیپی ہوم سکول کی کی جدید تعلیمی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو طلبا کو سائنسی اور فنی تعلیم سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔



