ہزارہ
ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ خوشاب کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا
خوشاب ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ خوشاب کا اجلاس ڈپٹی

کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈرگ انسپکٹرز کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ رولز کی خلا ف ورزی کر نیوالے میڈیکل سٹورز اور فارمیسی مالکا ن کے کیسوں کی سماعت کی اور تما م ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنرفروہ عامر نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ تما م میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کی با قاعدگی سے مانیٹر نگ کی جائے۔


