خیبرپختونخوا کے معون خصوصی برائے ہاؤ سنگ ڈاکٹر امجد علی نے ضلع ہری پور کا دورہ کیا
خیبرپختونخوا کے معون خصوصی برائے ہاؤ سنگ ڈاکٹر امجد علی نے ضلع ہری پور کا دورہ کیا جہاں پر رکن صوبائی اسمبلی اکبر ایوب اور سابقہ وزیر برائے بلدیات یوسف ایوب نے معاون خصوصی کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہاؤسنگ اتھارٹی اور محکمہ کے دیگر افسران بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے جہاں پر انہوں نے سروے ٹیم کے ہمراہ ہری پورہاؤسنگ سکیم کے لیے مختص شدہ جگہ کا معائنہ کیا۔یہ مختص شدہ سائٹ ہری پور کے پرفضا مقام پر واقع ہے جہاں سے اسلام آباد تک 40 منٹ کا فاصلہ ہے۔ اس سکیم کاکل رقبہ 3ہزار100کنال اراضی پر مشتمل ہے جس میں 2765 کنال ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے مختص ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے آغاز کے لئے ضروری کار وائی کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ پہلے مرحلے میں 1200 کنال رقبے پر تین سے چھ ماہ کے دوران ترقیاتی کام کا آغاز ہو سکے۔معاون خصوصی نے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کو جلد از جلد فیزیبلیٹی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے معاون خصوصی کو ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے مختص شدہ جگہ کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہ کیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے متعلقہ سروے ٹیم سے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے رہائش کی ایسی سکیمیں متعارف کی جائیں جہاں پر انہیں جدید دور کی سہولیات فراہم ہو سکیں۔


