قومی

کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات اور 7سالہ صارم کی 11روز بعد ٹینک سے لاش کی برآمردگی جبکہ لاش ٹینک میں تین دن قبل ڈالی گئی

۔ وزیر اعلی سندھ، وزیر داخلہ اور گورنر سندھ سوائے تسلیوں تشفیوں کے کوئی کام نہیں کر رہے۔ صارم کے قتل کی مکمل تحقیقات اور اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔ تحریک جوانان پاکستان

کراچی  تحریک جوانان پاکستان کے سندھ کے صدر ساجد مغل اورکراچی کے صدر شفیق جان درانی نے کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات اور 7سالہ صارم کی 11روز بعد ٹینک سے لاش کی برآمردگی جبکہ لاش ٹینک میں تین دن قبل ڈالی گئی۔ ان واقعات نے کراچی کے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔ مسلسل مختلف علاقوں سے بچوں کے اغوا کے واقعات سندھ حکومت کی نا اہلی پولیس کی علاقوں پر عدم توجہی کا باعث ہیں۔ جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صارم کی موت کا واقعہ اندوہناک اور والدین کے لئے کرب کے ساتھ ساتھ تشویش کا مظہر بھی ہے۔ وزیر اعلی سندھ، وزیر داخلہ اور گورنر سندھ سوائے تسلیوں تشفیوں کے کوئی کام نہیں کر رہے۔ صارم کے قتل کی مکمل تحقیقات اور اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔اس سلسلے میں کاروائی کے علاوہ پولیس مشتبہ افراد اور مجرمان کی بیخ کمنی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اس SHOکو فارغ کیا جائے جسکے علاقے میں یہ واقعہ ہو تب انتظامیہ درست اقدامات کرے گی۔ انہوں نے صارم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم انکے ساتھ ہیں۔ انہیں انصاف کی فراہمی کے لئے ہم بھی اپنی آواز بلند کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button