ڈی آئی جی ناصر محمود ستی کا بٹگرام کا دورہ، اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت، پولیس دربار سے خطاب
مخلوق خدا کے لیے آسانیاں پیدا کریں، جو زمہ داریاں سونپی گئی ہے امید ہے وہ پوری ہوگی، ناصر محمود ستی

ایبٹ آباد() ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی کا دورہ بٹگرام، بٹگرام پولیس کے افسران کے اعلی سطحی میٹنگ کی صدار ت اور پولیس دربار سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ضلع بٹگرام کا دورہ کیا ڈی پی او بٹگرام محمد ایاز و دیگر پولیس افسران نے خوش آمدید کیا پولیس دستہ نے سلامی پیش کی، ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی فاتحہ خوانی اور پھول پیش کیئے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے بٹگرام پولیس افسران کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی ڈی پی او بٹگرام محمد ایاز نے بٹگرام پولیس کی کارکردگی، علاقائی مسائل و دیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی نے بٹگرام پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور مزید موثر بنانے کی ہدایات دی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کریں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائے۔ منشیات فروشوں، قبضہ مافیا، ٹمبر مافیا اور دیگر جرائم میں عادی مجرمان کیخلاف

قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔ رشوت خوری، جرائم میں ملوث اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بٹگرام زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہے دیگر متعلقہ محکمہ جات کے تعاون سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کریں۔ بٹگرام شہر میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ بازاروں و دیگر اہم مقامات پر جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں انکی رسائی پولیس کنٹرول روم میں حاصل کریں۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس لائن میں منعقدہ پولیس دربار میں شرکت کی۔ پولیس دربار میں بٹگرام پولیس کے تمام شعبہ جات میں پیشہ ورانہ

خدمات سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی اور اپنے پیشہ ورانہ مسائل سے آگاہ کیا جنہیں حل کیلئے ڈی آئی جی ہزارہ نے فوری احکامات جاری کیئے۔ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بٹگرام پولیس بہادر اور جری جوانوں پر مشتمل ہے ۔ جو پیشہ ورانہ زمہ داریاں سونپے گئی ہیں ۔ امید ہے کہ وہ پورے کیے جاٸیں گے ۔ آپ کی کارکردگی کا جاٸزہ لیا جاۓ گا ۔ مخلوق خدا کے لیے آسانیاں پیدا

کریں ۔ کرہشن اور ناانصافی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ آپکی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔ بٹگرام میں آنے والے سیاحوں کو جانی ومالی تحفظ کیساتھ ساتھ سفری سہولیات بھی فراہم کریں۔


