ہزارہ

شر گوٹھ، سچل گوٹھ، ماروڑا گوٹھ، میں گٹر کھلے ہوئے ہیں۔ سیوریج کے پانی نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محمد ابراہیم سومرو ایڈووکیٹ وائس چیئرمین SDSWOPو صدر لیگل فورم پاکستان، PS-98کے ٹکٹ ہولڈر سے مختلف گوٹھوں اور علاقوں کے نمائندوں نے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ شر گوٹھ، سچل گوٹھ، ماروڑا گوٹھ، میں گٹر کھلے ہوئے ہیں۔ سیوریج کے پانی نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ صفائی کا عملہ ویزا سسٹم پر چل رہا ہے کہیں نظر نہیں آتا۔ نام نہاد منتخب نمائندے محفلوں اور دیگر مصروفیات میں تو نظر آتے ہیں لیکن عوامی خدمات کے لئے انکے پاس وقت نہیں یو سی، ٹاؤن، واٹر سیوریج کارپوریشن سب جگہ درخواستیں دی ہیں۔ لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ عوامی فنڈز کہاں خرچ ہورہے ہیں؟ سندھ حکومت، میئر کراچی، یو سی اور ٹاؤن چیئرمین عوامی خدمت میں ناکام ہیں۔ ہم قانونی کاروائی بھی چاہتے ہیں۔ محمد ابراہیم سومرو نے وفود کو یقین دلایا کہ وہ مسائل کے حل کے لئے خود سب سے رابطہ کریں گے اور اگر کام نہ ہوئے تو وہ علاقہ عوام کی آواز بن کر قانونی راستہ لیں گے۔ انہوں نے وفود کے ہمراہ دورہ کرکے خراب صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین سے فوری عوامی شکایات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button