قومی

شہر میں ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کے این پی کی مہم جاری۔

ٹریفک پولیس نے ناگن اور 4کے چورنگی پر 3 ٹینکرز پر 5 ہزار جرمانے کا چلان کاٹ دیا۔

 

کراچی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کراچی شہر کی مرکزی و زیلی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کے خلاف چیئرمین فیضان حسین کی ہدایت پر ناگن چورنگی تا 4 کے چورنگی عوام نے ہیوی ٹریفک روک دیا، ٹریفک پولیس کے تعاون سے روٹ پرمٹ نہ ہونے پر 3 ٹینکرز کے چلان کٹ گئے ۔ 5000 روپے جرمانہ ۔ عوام کے ساتھ کے این پی کے سینکڑوں کارکنان ہیوی ٹریفک کے غیر قانونی داخلے میں رکاوٹ بن گئے ۔ شہریوں نے کے این پی کی ہیوی ٹریفک مہم کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے چیئرمین فیضان حسین سے کو عندیہ دے دیا ہے کہ وہ جب بھی ہیوی ٹریفک کے داخلے کے خلاف کال دیں گے ہم اس وقت حاضر ہوں گے ۔ ٹریفک پولیس افسر حیات نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور حیات نمبر پلیٹ TMB165 کو 5000 روپے کا چالان نمبر 24798155 جاری کیا اور کاغذات ضبط کر لیے ۔ اسی طرح ٹینکر ڈرایور سبحان کو 5000 روپے کا چالان نمبر 24798153 جاری کیا گیا ۔ جبکہ پولیس افسر مقصود نے تیسرا چالان ڈرایور مالی کو ٹکٹ نمبر 24798154 مبلغ 5020روپے جاری کیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کے این پی فیضان حسین نے کہا کہ سرجانی 4 کے چورنگی پر ایک نوجوان کو کچل کر فرار ہونے والے ڈرایور کو پولیس تلاش کر رہی ہے اور ہم نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو شہری آبادی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی پر عمل درآمد کے احکامات صادر فرمائیں اور شہریوں کی جان محفوظ بنائیں ۔ انہوں نے حکومت سندھ پر زور دیا کہ وہ قانون سازی کے زریعہ ہیوی ٹریفک کے داخلے پر سخت سزا اور جرمانے کے قوانین اسمبلی سے منظور کروائیں تاکہ ٹینکر اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی جرات نہ ہو ۔ انہوں عوام کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ایک آواز پر شہریوں کی حفاظت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ۔ جبکہ کارکنان کے این پی کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ شہریوں کے حقوق کے لیے وہ بر وقت اپنے چیئرمین کی ہدایت پر پہنچ گئے ۔ فیضان حسین نے کہا کہ ہم کبھی بھی ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے کے خلاف سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں اور اب کراچی کے نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ عوام کا اتحاد ہر نا ممکن کو ممکن بنا سکتا ہے ، تو آگے بڑھیں اور کراچی نوجوان پارٹی سے جڑ کر شہر کے مسائل مل کر خود حل کریں ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button