ایپسما سے تعلق رکھنے والے 4 ممبران کو اعتماد میں لیے بغیر ان کے عہدوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایپسکا کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے تحصیل کلر سیداں کے ایپسما سے تعلق رکھنے والے 4 ممبران کو اعتماد میں لیے بغیر ان کے عہدوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفائیڈ عہدیداروں نے ایپسکا سے اظہار لاتعلقی اور ایپسما سے وابستگی کا اعلان کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق ایپسما تحصیل کلر سیداں کے صدر سید زبیر علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کے لیے ایپسما تحصیل کلر سیداں کے سینئر نائب صدر نئیر کمال کی سربراہی میں جنرل سیکرٹری پرویز عرف وکی اور قاسم کیانی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ۔ کمیٹی کے ممبران نے نوٹیفائی کیے گئے سکولز مالکان ، پرنسپل الائیڈ سکول شاہ باغ تسنیم المجید، پرنسپل کری ایٹر سکول شاہ باغ محمد اویس، پرنسپل اقراء سکول شاہ باغ اقرار عباسی، پرنسپل ایمز سکول وقار ستی سے فوری طور پر رابطہ کیا اور ان سے وضاحت طلب کی ۔ چاروں ممبران نے اپنے نئے عہدوں کی تعیناتی پر اظہار مذمت اور اعلان لاتعلقی کیا ۔ اور مشترکہ بیان میں تحصیل کلرسیداں کے صدر سید زبیر علی شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نجی تعلیمی اداروں کی واحد ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے اور ہم سب ایپسما کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ایپسما کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس وقت ہر فورم پر نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کی بات کرنے والی واحد تنظیم ایپسما ہے۔ سید زبیر علی شاہ نے کہا کہ الحمدللہ تحصیل کلر سیداں کے 99 فیصد تعلیمی ادارے عرصہ دراز سے ایپسما سے وابستہ ہیں۔ ہم سب صدر ایپسما ضلع راولپنڈی ابرار احمد ایڈووکیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور نجی تعلیمی شعبہ ان کی خدمات سے بخوبی واقف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


