جہلم ویلی کے گلزار فرید عباسی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے غنڈوں بدمعاشوں کو فوری گرفتار کیا جائے
عباسی برادری کی عالمی نمائندہ تنظیم متحدہ اتحاد عباسیہ کے سربراہ سردار ممتاز عباسی انقلابی نے خبردار کیا کے ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے
تمام برادریاں قوم قبیلے ہمارے لیے قابل احترام ہیں تاہم اپنے کسی ساتھی پر ظلم زیادتی نہیں ہونے دیں گے سردار ممتاز عباسی انقلابی
ہٹیاں (نمایندہ خصوصی)جلہم ویلی چناری کے گاوں بالابانڈی کے رہاشی گلزار فرید عباسی پر قاتلانہ حملہ اطلاعات کے مطابق گزستہ رات بالابانڈی کا رہاشی گلزار فرید عباسی گھر سے معمول کے مطابق دودھ لینے گیا واپسی پر راستے میں گھات لگاے بیٹھے عظمت عرف عجو شوکت ولد بیرو اجم ولد قیوم نے اندھیرے میں حلہ بول دیا پتھروں ڈنڈوں اور کلہاڑی سے وار کیے گے شور شرابا سن کر مقامی لوگ پہنچے اور ملزمان فرار ہو گے بعد ازاں گلزار فرید کو ایس ایچ او تھانہ چناری راجہ یاسر خان کی سربراہی میں میڈیکل کروا کر ایف آٸی آر درج کر لی گٸی تا ہم ملزم فرار ہیں اور عباسی برادری تھانہ پولیس چناری کا شکریہ ادا کرتے ہوے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتی تاکہ حلات مزید کشیدہ نہ ہوں


