ہزارہ

KKKUK) اور سٹینلے فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور نے آج ایک (MoU) پر دستخط کیے

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک (KKKUK) اور سٹینلے فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور نے آج ایک (MoU) پر دستخط کیے ۔ جس کا مقصد تعلیمی-صنعتی تعاون کو مضبوط بنانا اور فارماسیوٹیکل سیکٹر میں جدت کو فروغ دینا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصیر الدین اور سٹینلے فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور کے منیجنگ ڈائریکٹر ضیاء محمد نے رجسٹرار ڈاکٹر غنی الرحمان، ڈاکٹر نذیر الرحمان اور ڈاکٹر زبیر خٹک کی موجودگی میں دستخط کیے۔

وائس چانسلر نے ایک بیان میں MoU کی اہمیت اور طلباء کے لیے اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ یہ شراکت طلباء اور فیکلٹی کو مشترکہ تحقیقی منصوبوں، انٹرنشپس اور صنعت پر مبنی سیکھنے کے تجربات کے مواقع فراہم کرے گی۔ تعلیم اور صنعت کے درمیان خلا کو پُر کر کے، طلباءوطلبات کو فارماسیوٹیکل فیلڈ میں ممتاز ہونے کے لیے ضروری عملی مہارتوں اور ریسرچ کا موقع ملے گا .

سٹینلے فارماسیوٹیکل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا، MoU سے فارماسیوٹیکل سیکٹر میں ورک فورس کی ترقی اور فیلڈ میں جدت اور تحقیق کو فروغ دینے کی توقع ہے۔ اس سے اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے فاصلے کم ہوں گے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button