ہزارہ

کنج کیہال ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام ”رشتہ؛؛ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)کنج کیہال ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام ”رشتہ؛؛ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا .تقریب میں مقررین نے معاشرتی بندھن اور قدرتی رشتوں کے احترام پر تفصیلی گفتگو کی ۔اس موقع پرماں کےرشتہ پر بھی مقررین نے خوبصورت انداز بیاں میں شرکاء کے دل موہ لئے۔تقریب میں میں واثق منصور آپریشنل منیجر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ،منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ محسن شہزاد ،ایچ آر منیجر عمر سواتی ،سماجی شخصیت بشیر کیانی ،سابق صدر انجمن تاجران کنج روڈ حاجی فضل داد ستی ،سابق ناظم یونس عباسی ،کونسل کے رہنما سعید قریشی ،جنرل کونسلرعدیل شیخ سیکرٹری کونسل عالی جاہ ترابی ،سردار رابعہ ابرار،انجمن آڑھتیاں کے رہنما غلام کبریا نے بھی خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا رشتے معاشرے کا حسن ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو رشتوں کے بندھن میں سمیٹ کر ایک خوبصورت احساس پیدا کیا ہے۔معاشرے میں رشتوں کا احترام قائم رکھا جائے تو وہ معاشرہ مثالی بن سکتا ہے۔ تقریب میں سکولز کے طلبہ وطالبات نے بھی رشتہ کے عنوان پر ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی ۔مقررین نے کنج کیہال ویلفیئر کونسل کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے جو ہمہ وقت مختلف موضوعات پر آگہی مہم سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔معاشرے میں فلاحی اور آگہی کام میں پیش پیش افراد قابل قدر ہوتے ہیں۔تقریب میں رشتہ کے موضوع پرسکولز کے طلباء وطالبات کے تقریری مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ٹرافیز اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب کےاختتام پر مہمان گرامی کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button