تنخواؤں میں اضافہ نہ ہونے مطالبات کی عدم منظوری پر ورکر یونین کا احتجاجی مظاہرہ وریلی
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)تنخواؤں میں اضافہ نہ ہونے مطالبات کی عدم منظوری پر ٹی ایم اے سینی ٹیشن ورکر یونین اور واٹراینڈ سینی ٹیشن ورک (واسا)صفائی کے عملہ کا احتجاجی مظاہرہ وریلی ،کام چھوڑ ہڑتال کی بھی دھمکی دیدی ۔سینی ٹیشن ورکر یونین کا صدر خالد شیخ اور جنرل سیکرٹری ظہیر شیخ کی قیادت میں پریس کلب کے بائر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں محکمہ واسا کے ملازمین شریک تھے۔یونین رہنماؤں کا کہنا تھا حکومت نے بجٹ میں ڈیلی ویجز کے لئے جو اضافہ کیا واسا نے ابھی تک نہیں دیا ملازمین سی طرح 36 ہزار کی جگہ 32 ہزار لے رہے ہیں ۔ای طرح جو مستقل ملازمین ہیں ان کے لئے 25 فیصد اضافہ کے مطابق تنخواؤں کی ادائیگی نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹو آفیسر واسا کے نوٹس میں لایا ہے وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ان کے اپنی عیاشیوں کے لئے پیسے ہیں ملازمین کے لئے نہیں ہیں جو طرح طرح کے بہانے بنا رہے ہیں ان کا یہ ہی سلسلہ برقرار رہا تو کام چھوڑ ہڑتال کریں گے جس کی زمہ متعلقہ افسران پر عائد ہوگی ،یونین رہنماؤں کا کہنا تھا خیبر پختون خوا حکومت کے احکامات کے مطابق تنخواؤں میں 25 فیصد اضافہ ،سپروائزر کی پروموشن ،کنڑیکٹ ملازمین کی مستقلی ،مکمل یونیفارم اور سامان ،ڈیپوٹیشن آلاونس میں 20 فیصد اضافہ ،ڈرائیورز کی بند انکریمنٹ کی بحالی ،عملہ کی کمی کو پوری کرنے سمیت 8 نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے بغیر یونیفارم صفائی کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔سینی ٹیشن ورکر یونین ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری ظہیر شیخ کا کہناتھا واسا انتظامیہ کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود کسی بھی قسم کا نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔اور مطالبات منظوری سے انکار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں صفائی پر معمور اہلکار بغیر یونیفارم کام کر رہے ہیں۔اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔


