قومی

سرور کائنات کی تشریف آوری نے انسانیت و آدمیت کا مقدر بدل ڈالا ظلم و بربریت کی کی چکی میں پسی انسانیت کو امن و سلامتی کا پیغام سنایا

راولپنڈی : سرور کائنات کی تشریف آوری نے انسانیت و آدمیت کا مقدر بدل ڈالا ظلم و بربریت کی کی چکی میں پسی انسانیت کو امن و سلامتی کا پیغام سنایا ۔ یوم عید میلادالنبی سے بڑھ کر کوئی دن نہیں۔ قرآن اور صاحب قرآن سے وابستہ ہونے میں ہی ہماری نجات ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید پاکستان علامہ سید ریاض حسین شاہ نے جامع مسجد شیخ امین خیابان سرسید میں گیارہ روزہ درس قرآن کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ محمد قاسم شیخ نے یکم ربیع الاول سے لیکر 11 ربیع الاول تک سورہ یوسف اور سورہ احزاب کا درس مکمل کیا۔ درس قرآن کی کلاس میں سینکنڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔ درس قرآن کی اختتامی نشست کے مہمان خصوصی علامہ سید ریاض حسین شاہ جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سید فیصل ریاض حسین شاہ ، سید نعمان ریاض حسین شاہ ، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ، محمد رضوان انجم و انجمن تاجران کے مرکزی رہنما بھی شریک ہوئے ۔ سید ریاض حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور کی آمد نے انسانی تہذیب و تمدن کی بساط پلٹ دی اور انسانیت ایک نئے دور میں داخل ہوئی۔ وادی مکہ میں اس ہستی کا ظہور ہوا جس کے لیے چشم فلک ابتدائے آفرینش سے منتظر تھی اور روح عصر جس کے نظارے کے لیے بیقرار تھی۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے گیارہ روزہ درس قرآن کی تکمیل پر علامہ محمد قاسم شیخ اور تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی کہا کہ قران اور صاحب قرآن سے جڑے رہنے ہی میں ہماری نجات ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button