ہزارہ

عاصمہ بٹ کا نامور ہدایت کار الطاف حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

17 ستمبر 2024

معروف مصنفہ، ہدایت کارہ و ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیرپرسن عاصمہ بٹ نے نامور ہدایت کار الطاف حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ آج فلم انڈسٹری ایک تجربہ کار ہدایت کار سے محروم ہوگی،جن کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔

عاصمہ بٹ نے پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئیر ہدایت کار الطاف حسین کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ الطاف حسین فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام تھے۔جو تجربہ کار شخصیات ہماری رہنمائی کررہےتھے ان سے فلم انڈسٹری محروم ہوتی جارہی ہے۔ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں۔وہ اپنی مثال آپ تھے،ان کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا۔اپنے دور میں انھوں نے فلم شائقین کو مشہور فلمیں دیں.جن میں صاحب جی، قدرت، لوریاں، رستم تے خان، رانی بیٹی راج کرے گی، اور مہندی جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ان کے دور میں فلم انڈسٹری نے خوب ترقی کی۔جیسے جیسے فلم انڈسٹری سے یہ نامور شخصیات بچھڑ رہی ہیں ،ویسے ہی فلم انڈسٹری کی کارکردگی بھی متاثر ہورہی ہے۔فنکار ان کا نام رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button