قومی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 

7 کاروائیوں میں 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 252 کلوگرام منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار۔

*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں۔*

ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام افیون اور 1 کلوگرام چرس برآمد، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 400 گرام چرس برآمد۔

راولپنڈی میں بس میں سوار ملزم سے 530 گرام آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

*دیگر کارروائیاں۔*

کراچی میں ریلوے اسٹیشن کے باہر پارکینگ سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

کلی ملک عارف چمن سے 75 کلو گرام ہیروئن برآمد۔

حب سے 7 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام آئس برآمد۔

جبلے نور کوئٹہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے 160 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button