اپنے صوبے کی زمینوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدید فارمنگ کو پروان چڑھائینگے,علی امین گنڈاپور
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنےصوابی میں پیہور ہائی لیول کینال ایکسٹینشن پراجیکٹ کے لاٹ ون کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے زمینیں سیراب ہونے پر یہاں کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہو۔30 ہزار ایکڑ سیراب ہونے سے ہمارے صوبے اور پورے ملک کے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے کو حل کرنے میں مددلے گا۔اپنے صوبے کی زمینوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدید فارمنگ کو پروان چڑھائینگے،سرکاری نوکریوں کے ساتھ صوبے کے عوام کو کاروبار اور ٹیکنیکل مہارت دینگے۔عوام کو قابل روزگار بنانے کےلئے پروگرام بجٹ میں شامل کرلیا ہے۔اس سال ایک لاکھ نوجوان بیٹے بیٹیوں کو قابل روزگار بنائینگے۔گدون کوتحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کرتا ہو۔بات وہی کروں گا جو پوری کرسکوں یہ روڈ بھی انشاء اللہ بنے گا۔صحت کارڈ دوبارہ شروع کردیا ہے۔جو بھی ترقیاتی کام ہوگا وہ پورے صوبے کے ہر ضلع میں ہوگا کسی ایک ضلع کی بجائے پورے صوبے کو ترقی دینگے۔کرپشن کے خاتمے کےلئے عوام ساتھ دیں جو بھی ترقیاتی کام آپ کے علاقے میں ہو خود کھڑے ہوکر نگرانی کریں۔صوبے کے افسران عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں اور مراعات ملتی ہے آپ عوام کے خادم ہے ہم بھی عوام کے خادم ہیں۔سرکاری افسران عوام کے مسائل بروقت حل کریں عوام کے مسائل فوری حل ہونے چاہیئے۔روڈز پرکھڈے نظر نہیں آنے چاہئیے محکمہ یہ چھوٹے کھڈے کیوں نہیں بھرتے؟پیسے میں ادا کروں افسران کام کرکے دکھائیں۔منشیات فروش ارو آئس فروش کو صوبے میں برداشت نہیں کروں گا پولیس ان کو علاقے سے نکال دیں صوبے میں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں،عوام ایسے ملک دشمن عناصر کی نشاندہی کریں جو پولیس آفسر ان کیخلاف ایکشن نہیں لیتا مجھے انفارم کریں،میں کمزور اور مظلوم کا ساتھی ہو ظالم اور مافیا کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہوگا عوام بھی ہمارے ساتھ ہے۔کالج کےلئے کرایہ پر بلڈنگ کے لیں میں کرایہ بھی دونگا وسائل بھی فراہم کروں گا۔اگر میں بجلی ڈیم کے بٹن بند کر دو تو آدھے پاکستان کی بجلی بند جائے گی۔ملک کے ابتر صورتحال کی وجہ سے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کررہا ہو مجبور نہ کیا جائے کہ آخری آپشن استعمال کرو۔صوبے کے پسماندہ علاقوں کے عوام کو پہلے سولر سسٹم دینگے بعد میں پورے صوبے کو سولر سسٹم فراہم کرینگے


