لیاقت آباد نمبر 6 میں پورشن۔مافیا نے غیر قانونی تعمیرات تیز کردیں
علاقے کی ہر گلی میں بلڈر مافیا کا راج،رہائشی علاقے میں پورشن بناکر علاقے کا انفرا اسٹریکچر تباہ کیا جارہا ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 6 پر پٹہ سسٹم مضبوط،ادارہ کمزرو،بلڈر مافیا رہائشی علاقے کو مکمل۔کمرشل کرکے نوٹ بنانے میں مصروف،افسران خانوشی کے بدلے کالا دھن جمع کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 6 کی ہر گلی میں بلڈر مافیا کا راج،رہائشی علاقے میں پورشن بناکر علاقے کا انفرا اسٹریکچر تباہ کیا جارہا ہے پلاٹ نمبر 6/715 پر بلڈر گرائونڈ پلس 6 کی غیر قانونی بغیر نقشہ اپروول کے کررہا ہے،

پلاٹ نمبر 6/697 پر بلڈر نے گرائونڈ پلس 5 کی غیر قانونی تعمیرات بغیر نقشہ اپروول کے پلاٹ نمبر 6/602 پر بغیر نقشہ اپروول کے گرائونڈ پلس 5 کی غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے ،,پلاٹ نمبر 6/627,پلاٹ نمبر 6/667,پلاٹ نمبر 6/421,پلاٹ نمبر 6/430,پلاٹ نمبر 6/626,,پلاٹ نمبر 6/697,پلاٹ نمبر پر غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے افسران کی سرپرستی میں کی جارہی ہیں ،علاقہ مکینوں کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ لیاقت آباد نمبر 6 پر غیر قانونی تعمیرات کرکے علاقے کو مسائل کا گڑھ بنایا جارہا ہے

علاقے میں سیوریج،پانی،بجلی،پارکنگ اور دیگر مسائل بڑھنے سے علاقہ مکین سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں علاقہ مکینوں نے ڈی جی ایس بی سی اے سے اپیل۔کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیاقت آباد نمبر 6 . میں جاری تمام غیر قانونی تعمیرات کو منہدم۔کرکے میں ملوث ایس بی سیباے افسران اور بلڈرز یے خلاف قانونی کارروائی کی جائے


