ہزارہ

سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی کا صوبائی اسمبلی خیبر پختون سیکرٹریٹ کا دورہ اور اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ.

سیکرٹری اسمبلی کفایت اللہ آفریدی کی جانب سے سپیکر مشتاق احمد غنی کو 28 فروری کو ہونے والے اجلاس کے انتظامات پر بریفنگ.

سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبرپختونخواہ کا دورہ کیا اور 28 فروری کو ہونے والے اجلاس کے حوالے سے کی گئی تمام تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا. سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کفایت اللہ آفریدی نے نئے سیٹ اپ کے پہلے اجلاس کے انتظامات اور نو منتخب اراکین اسمبلی کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن کے ماڈل پر بنائے گئے سہولت ڈیسک پر سپیکر مشتاق احمد غنی کو تفصیلی بریفنگ دی. سپیکر مشتاق غنی نے اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا اور وہاں تعینات عملے سے ملاقات بھی کی. اس دوران مشتاق غنی نے بحثیت رکن صوبائی اسمبلی سہولت ڈیسک کی خدمات بھی حاصل کی. سہولت ڈیسک پر سپیکر اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ نئے آنے والے اراکین کو تمام خدمات ایک جگہ فراہم کی جا رہی ہیں جس میں تمام متعلقہ شعبہ جات جن میں ایڈمنسٹریشن، پبلک ریلیشنز، پروٹوکول، آئی ٹی، فنانس، خیبر بنک کے نمائندگان تعینات ہیں، اس ڈیسک سے نو منتخب اراکین کو تمام ضروری خدمات و معلومات فراہم کی جا رہی ہے. سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی نے تمام عملے کی کاوشوں کو سراہا اور اجلاس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا.

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button