جہلم ،:ڈی ایچ کیو کے عملے کی غفلت ، دو ماہ کا بچہ جاں بحق
سانس کی تکلیف میں مبتلا بچے کی والدہ کو شناختی کارڈ نہ ہونے پر عملے نے اندر داخل نہ ہونے دیا ، بچے نے ایک گھنٹے تک تڑپ تڑپ کر جان دے دی
جہلم (پاکستانی پوسٹ نیوز ) جہلم میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کےعملے نے بے حسی کی انتہا کر دی ، شناختی کارڈ نہ ہونے پر والدہ کو اندر جانے سے روک دیا ۔ بچے نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ، ایم ایس نے چائلڈ وارڈ کے گیٹ پر تعینات خاتون کو معطل کر دیا ۔ سوہاوہ کی رہائشی خاتون سانس کی تکلیف میں مبتلا دو ماہ کے بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیکر گئی ۔ چائلڈ وارڈ کے عملے نے اندر داخل ہونے کیلئے شناختی کارڈ مانگا ۔ کمسن کی بے بس ماں التجا کرتی رہی مگر اسے وارڈ میں جانے نہ دیا گیا ۔ ایک گھنٹے تک خاتون نے منت سماجت کی ، اسی دوران بچے نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔ خاتون کا شوہر ہسپتال پہنچا تو بچے کو لیکر ایم ایس کے پاس جا کر دہائی دی ۔ ایم ایس نے واقعے پر وارڈ کے گیٹ پر تعینات خاتون اہلکار کو معطل کر دیا ۔



