قومی

افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، حملے پر شدید احتجاج

افغانستان سرحد پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے ، ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ ، احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کر دیا

اسلام آباد (پاکستانی پوسٹ نیوز ) افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر شدید احتجاج ، احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔۔۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان نائب سفیر عبدالناصر یوسفی کو دفترخارجہ طلب کیا گیا، افغان نائب سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا،احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرے ۔ افغان نائب سفیر کی گزشتہ رات مہمند ایجنسی میں سرحد پار دہشتگرد حملے سے شہید ہونے والے پانچ فوجی جوانوں کے معاملے پر طلبی کی گئی ۔ ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد بھی اسی لیے بند کی تاکہ دہشتگرد سرحد کے اس پار نہ آ سکیں ، افغانستان کو چاہیئے کہ اپنی سرحد پر سیکورٹی کا نظام مضبوط کرے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button