قومی
دہشتگرد مشترکہ خطرہ ، ان کی آزادانہ نقل و حرکت کو روکنا ہوگا :قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف کا موثر کارروائی پر فوج کو خراج تحسین ، موثر سرحدی سلامتی کارروائی کیلئے جوانوں کی موجودگی ضروری ہے :آرمی چیف
اسلام آباد (پاکستانی پوسٹ نیوز ) ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی اور دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنانے پر شہدا کی جرات کو سراہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے دہشت گرد مشترکہ خطرہ ہیں، سرحد پر ان کی آزادانہ نقل و حرکت روکنا ہوگی ۔ آرمی چیف نے کہا موثر سرحدی سلامتی کیلئے جوانوں کی موجودگی ضروری ہے ۔



