شوبز ٹی وی فلم کلچر
بھارتی سپر اسٹارز بھی پاکستان سپر لیگ کے دیوانے
کراچی :(پاکستانی پوسٹ نیوز) پاکستان سپر لیگ نے بھارتی فلم اسٹارز کو دیوانہ کردیا، نرگس فخری کی طرح مشہور و معروف اداکار ادتیہ پنچولی اور سنجے کپور بھی پشاور زلمی کے فین نکلے، سوشل میڈیا پر پیغام نے دھوم مچادی۔
پاکستان سپر لیگ کے پرستار بھارتی اداکاروں کی فہرست میں میں دو ناموں کا اضافہ ہوگیا۔
مشہور بالی ووڈ اسٹار ادتیہ پنچولی اور سنجے کپور بھی پشاور زلمی کے حمایتی نکلے، دونوں نے ٹیم زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارتی اداکاروں کی پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کیلئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو دھوم مچ گئی۔ سماء



