قومی

کرکٹ کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم جارہا ہوں،سراج الحق

پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہے کہ موجودہ حالات میں پی ایس ایل کا ہونا خوش آئندہ ہے،زندگی میں پہلی بار میچ دیکھنے اسٹیڈیم جارہا ہوں،دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کروں گا۔

بنوں میں جیو نیوز سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب جاکر کھلاڑیوں کوحوصلہ دیں شاہد آفریدی تجربہ کار کھلاڑی ہیں انکے نہ ہونے سے زلمے کو نقصان ہوگا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نفرتوں کے ماحول میں کھیل محبت کا پیغام ہے،کرکٹ کوسپورٹ کرنےکےلیےاسٹیڈیم جارہاہوں، امکان ہے پشاور زلمی کی ٹیم فائنل جیتےگی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button