قومی
قلات :2مزدور دم گھنٹے سے جاں بحق
قلات شہر میں دو مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
قلات( پاکستانی پوسٹ نیوز) پولیس کے مطابق واقعہ قلات شہر کے نواح میں پیش آیا ،مرنے والے دونوں افراد مزدور تھے ،جن کا تعلق پنجاب کے علاقے لیہ سے تھا ۔
پولیس کے مطابق سڑکوں کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں قلات میں موجود دونوں مزدور گزشتہ رات گھر میں کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سوگئے تھے ،جو دم گھنٹے کی وجہ بنی ہے۔



