ہزارہ

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ہری پور پولیس کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 

ہری پور(بیورورپورٹ) یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ہری پور پولیس کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

 یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ہری پور پولیس کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ہری پور تھیلسیمیا سنٹر اور میڈیکل سٹاف نے خون کے عطیات لیے۔ ا پولیس افسران و جوانوں نے خون کے عطیات دئیے۔

ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ایس پی یوٹی محمد طلحہ اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد سجاد و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

ڈی پی او ہری پور نے پولیس افسران و جوانوں اور میڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے خون کے عطیات دینے والے پولیس افسران و جوانوں کے جزبے کو سراہا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button