ینگ فائٹر لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی فاتح قرار
فائنل کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ڈسٹرک ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری تھے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال نائٹ ٹورنامنٹ 2025 کے حوالےسے ایک تقریب منعقد کی گئی جبکہ فائنل کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ڈسٹرک ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری تھے جبکہ دیگر مہمانان میں سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ زین خان شامل تھے۔آل کراچی لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال نائٹ ٹورنامنٹ میں32ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔ فائنل میں ینگ فائٹر نے سخت مقابلے کے بعد ینگ طارق اسپورٹس کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی.شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد لیاری میں فائنل کا میچ دیکھنے آئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ لیاری میں فٹبال اور دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کے بھی گراؤنڈ ہونے چاہئیں۔فائنل کے مہمان خصوصی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ ایسے اسپورٹس ایونٹ ہونے چاہئیں۔وائس پریزیڈنٹ یوتھ فضل بلوچ اور سینئر کارکن پیپلز پارٹی سلطان خان،علی اور باسط سربازی کا کہنا تھا لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کی کھیلوں کے میدان نوجوانوں سے آباد ہوں۔آخر میں مہمان خصوصی جاوید ناگوری اور دیگر مہمانان نے جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔


