کراچی کو مقبوضہ کشمیر بنا دیا گیا
کراچی کو مقبوضہ کشمیر بنا دیا گیا۔ جب چاہے پانی دے دو جب چاہے بند کردو۔ مرضی ہو تو سڑکیں بناؤ، بجلی بند، گیس بند۔ صفورا ٹاؤن میں پانی کی کٹھن بندش۔ سوسائٹیز میں ٹینکرز کی بوچھاڑ۔ میئر کراچی ناکام اور کراچی دشمن ہے۔ سوسائٹیز کا موقف۔ صفورا ٹاؤن کا چیئرمین نا اہل اور کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ پانی دو پانی دو کی صدائیں
کراچی ّ(ارمان فاروقی /ڈسٹرکٹ رپورٹر) کراچی میں پانی کی دعم فراہمی پر کراچی کے عوام بلبلا اٹھے۔ جگہ جگہ مظاہرے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی کو مقبوضہ کشمیر بنا دیا گیا۔ جب چاہے پانی دے دو جب چاہے بند کردو۔ مرضی ہو تو سڑکیں بناؤ، بجلی بند، گیس بند۔ صفورا ٹاؤن میں پانی کی کٹھن بندش۔ سوسائٹیز میں ٹینکرز کی بوچھاڑ۔ میئر کراچی ناکام اور کراچی دشمن ہے۔ سوسائٹیز کا موقف۔ صفورا ٹاؤن کا چیئرمین نا اہل اور کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ پانی دو پانی دو کی صدائیں لگ رہی ہیں لیکن جیالے مستیوں میں مصروف ہیں۔ صفورا کا جیالا چیئرمین پٹرول کا غبن کرکے پیاس بجھا لیتا ہے۔ جعلی تقرریوں سے ٹاؤن بھر دیا ہے۔ ترقیاتی کام کہیں ہوتا نظر نہیں آتا۔ جماعت اسلامی کے رہنما امین نے کہا کہ کراچی لٹیروں کے ہاتھ میں ہے۔ الحرا سوسائٹی، سفاری سن لے، سمیرا اسماء، ساری سوسائٹیز میں پانی بند ہے۔ بجلی Laoad shedding Freeبل پر لکھا ہونے کے باوجود جا رہی ہے۔ پانی کی بندش کرکے یزید کی تقلید کی جا رہی ہے۔ مرتضی وہاب کی جگی واٹر بورڈ میں آرمی کا بریگیڈیئر بٹھائیں۔ پانی پوری کراچی کو ملنے لگے گا۔


