ہزارہ

کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات، بچوں کے اغوا کے واقعات، اسٹریٹ کرائمز نے کراچی کی صورتحال بدترسے بدترکردی ہے

۔ کراچی کے عوام بنک اور اے ٹی ایم جاتے ہوئے خوف میں مبتلاہیں، محمد ابراہیم سومرو ایڈووکیٹ

کراچی  شہید دو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین اور لیگل کے صدر محمد ابراہیم سومرو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات، بچوں کے اغوا کے واقعات، اسٹریٹ کرائمز نے کراچی کی صورتحال بدترسے بدترکردی ہے۔ کراچی کے عوام بنک اور اے ٹی ایم جاتے ہوئے خوف میں مبتلا ہیں۔ جبکہ گیس نایاب ہوچکی ہے۔ سردی میں بھی بجلی کی فراہمی بار بار معطل کی جا رہی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر، میمن اسپتال روڈ صفورا پر کئی دن سے سیوریج اوور فلو اور کراچی میں بلدیاتی سہولتوں کے فقدان نے عوام کو اذیت میں مبتلاکر رکھا ہے۔ اس صورتحال میں کراچی کے منتخب نمائندے اور ادارے ناکام نظر آرہے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہو چکی ہے۔ وزیر اعلی سندھ، وزیر داخلہ، میئر کراچی، ٹاؤنز چیئرمین، اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ بچوں کے اغوا میں ملوث افراد اور بچوں کو بازیاب کرایا جائے۔ صارم کیس کے کردار ابتک نہیں پکڑے گئے۔ ابراہیم سومرو نے بلدیاتی اداروں کو فنڈز کے درست استعمال اور کراچی میں گٹر کے ڈھکن اور سیوریج کی فوری شکایات اور عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button