ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد

12 انٹر کوالیفائیڈ ہیڈ کانسٹیبلان کو ASI کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

ایبٹ آبادڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی ؎ کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس کمیٹی میں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی ایس پی لیگل مانسہرہ سید اخلاق حسین شاہ، آفس سپرنٹنڈنٹ نزاکت خان، پی ایس او محمد جاویداوراسٹیبلشمنٹ انچارج دلاور نے شرکت کی۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے سامنے ہزارہ بھر سے 16 انٹر کوالیفائیڈ ہیڈ کانسٹیبلان پیش ہوئے جن میں سے 12 ہیڈکانسٹیبلان کو محکمانہ قوائد و ضوابط پورے کرنے پر ASI کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، دیگر اہلکاران کو محکمانہ قوانین پورے کرنی کی ہدایت۔ ترقی پانیوالے تمام اہلکاران ہزارہ ریجن میں مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے کہا کہ ترقی حاصل کر نے والے تمام پولیس اہلکاران اور انکے اہلخانہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اپنے فرائض منصبی کو پہلے سے اچھے انداز اور پروفیشنل انداز میں سرانجام دیں اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کے بعدآپکے فرائض منصبی اب مزید بڑھ گئے ہیں محنت لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض کو ادا کرکے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور مفت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ آپ کی وجہ سے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند ہو لوگ آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں،اپنی اہلیت کو عوام اور محکمہ کی فلاح کیلئے صرف کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button