ٹیکنالوجیہزارہ

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی زیر صدارت سرمائی ایمرجنسی پلان 2024-25 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی زیر صدارت سرمائی ایمرجنسی پلان 2024-25 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سیو اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران موسم سرما میں عوام کو درپیش ممکنہ مشکلات، سہولیات کی فراہمی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ پیشگی تیاریوں کو مکمل کریں تاکہ برفباری یا کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری اقدامات ممکن ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے اجلاس کے شرکائ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے آپس میں مکمل رابطے میں رہیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں۔ اجلاس میں برفباری کے دوران سڑکوں کی بحالی، ریسکیو سروسز کی فراہمی، طبی سہولیات اور دیگر ضروری اقدامات کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ تمام ادارے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ موسم سرما کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button